اَن فٹ گول کیپر سے 200 ڈالر ڈیلی الاؤنس بھی واپس لے لیا گیا

ٹیم مینجمنٹ اور دیگر ارکان کا ناراضگی کا اظہار

ٹیم مینجمنٹ اور دیگر ارکان کا ناراضگی کا اظہار (فوٹو: فائل)

ان فٹ ہاکی گول کیپر وقار یونس سے ڈیلی الاؤنس 200 ڈالر واپس لے کر لاہور بھجوا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہاکی گول کیپر وقار یونس چلی کے خلاف پریکٹس میچ میں ان فٹ ہونے کے بعد پیرس اولمپکس کوالیفائر میں مزید میچز کھیلنے کے قابل نہیں رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو ابھی تک صرف 200 ڈالرز ڈیلی الاؤنس کی مد میں دیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ ادائیگی بعد میں کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس کوالیفائر؛ قومی ہاکی ٹیم کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان


ٹیم انتظامیہ نے جب اَن فٹ وقار کو لاہور واپسی کا ٹکٹ تھمایا تو اس سے 200 ڈالرز بھی واپس لے کر خالی جیب جہاز میں سوار کرادیا۔ ٹیم انتطامیہ کے اس رویے پر وقار سمیت دوسرے ارکان نے بھی خفگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

یاد رہے کہ نگراں حکومت نے ٹیم روانگی سے پہلے ہاکی ٹیم کے لیے 6 کروڑ پچیس کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کیے تھے۔

شہناز شیخ، شکیل عباسی اور دلاور حسین کی کوچنگ میں پاکستان کو برطانیہ کے خلاف پہلے میچ میں ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Load Next Story