ملکی دفاع کو یقینی اور مضبوط بنانے پر کام جاری رکھیں گے آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) واہ کا دورہ، پیداواری امور پر بریفنگ دی گئی


ویب ڈیسک January 16, 2024
فوٹو آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کو یقینی اور مضبوط بنانے کیلیے جدید ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) واہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں پیداواری صلاحیتوں اور مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا۔ جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل تھے۔

افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پی او ایف کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملکی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے لیے کام جاری رکھیں گے، پاکستان کے دفاع کو یقینی بنانے اور مضبوط بنانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

اس سے قبل پی او ایف آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں