2023 میں 60لاکھ مسافروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا استعمال کیا سی اے اے

آپریشنل ہونے کے بعد ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی


Staff Reporter January 16, 2024
فوٹو: فائل

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال 2023کے دوران 60لاکھ مسافروں نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سفر کے دوران استعمال کیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے، سال 2023 کے دوران 60 لاکھ مسافروں نے اسلام آبادایئرپورٹ استعمال کیا، آپریشنل ہونے کے بعد ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق 11ہزار اندورن ملک پروازوں کے ذریعے 15 لاکھ مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گزرے جبکہ 20ہزار بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے45 لاکھ مسافروں نے ایئرپورٹ کو استعمال کیا۔

مجموعی طور پر 2023 میں اسلام آباد ایئرپورٹ نے 31ہزار پروازیں اور 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کیا، ایئرپورٹ آنے والےملاقاتیوں کی تعداد مسافروں کی کل تعداد سے کم سےکم تین گنا زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں