مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر

این ای سی البانیہ کی حکومت کا اعلیٰ ترین اقتصادی پالیسی اور مشاورتی فورم ہے


ویب ڈیسک January 16, 2024
فوٹو فائل

یورپ کے جنوب مشرق میں واقع ملک البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے پاکستانی شہری اور مشاہد حسین سید کی ہمشیرہ محترمہ تحسین سید کواپنی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحسین سید بین الاقوامی اقتصادی ماہر کے طور پر این ای سی میں شامل ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعطم کی زیر صدارت این ای سی کا پہلا اجلاس 11 جنوری کو ہوا، جس میں سرمایہ کاری کی ترجیحات اور نجی شعبے کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل البانیہ کی حکومت کا اعلیٰ ترین اقتصادی پالیسی اور مشاورتی فورم ہے۔

تحسین سید نے عالمی بینک کے ساتھ جنوبی ایشیا، یورپ، شمالی امریکہ، لاطینی امریکا اور کیریبین میں قائدانہ کردار ادا کیا ،تحسین سید ریٹائرمنٹ سے قبل ورلڈ بینک میں سب سے سینئر پاکستانی تھیں۔

تحسین سید اس وقت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات پر کثیر الجہتی ایجنسیوں کی مشیر اوراسلام آباد میں البانیہ کی پہلی اعزازی قونصل بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں