لاہور نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا

ملزمان کی تلاش جاری ہے ، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس

فوٹو فائل

مغل پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغل پورہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی جبکہ جاں بحق ہونےو الے افراد کی شناخت 24 سالہ زاہد رشید اور 26 سالہ ارسلان غنی کے طور پر ہوئی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

 
Load Next Story