لاہور ہائیکورٹ ڈاکٹر یاسمین راشد زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت

جسٹس باقر نجفی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی اور درخواست گزاروں کا مؤقف مسترد کردیا


ویب ڈیسک January 16, 2024
یاسمین راشد کے خلاف دائر درخواست مسترد ہوگئی۔فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواستیں لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ میں زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

درخواست گزار تنویر احمد نے مؤقف اپنایا تھا کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں لہٰذا عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے تاہم عدالت ان کی استدعامسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے مذکورہ تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بلال یاسین کی درخواست پر بھی سماعت کی اور ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں