سنی لیونی کا ہمشکل اے آئی روبوٹ متعارف

دُنیا بھر میں موجود مداح کسی بھی وقت سنی لیونی کی روبوٹ سے بات کرسکتے ہیں

سنی لیونی بھارت کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جس کی اے آئی کاپی متعارف ہوئی ہے : فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا آفیشل روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جس کی اے آئی کاپی متعارف ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی کی ہمشکل روبوٹ بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، اس کمپنی نے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا شخصیات، اسپورٹس شخصیات اور کاروباری شخصیات کے اے آئی روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔

سنی لیونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے اے آئی روبوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بالکل اداکارہ سنی لیونی جیسی ہے لیکن روبوٹ کی آواز اداکارہ سے مختلف ہے، جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ یہ اصلی سنی لیونی نہیں بلکہ اُن کی مصنوعی ہمشکل روبوٹ ہیں۔

ویڈیو میں سنی لیونی کی اے آئی روبوٹ نے کہا کہ "میں اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ ہوں اور میرا کام مداحوں کے سوالوں کے جواب دینا ہے"۔
Load Next Story