شاہین بطور کپتان پہلی ہی سیریز میں ناکام ہوگئے
کپتان نے بابراعظم، صائم ایوب اور اعظم خان کا بھی دفاع کیا
قومی ٹیم کے فرنٹ لائن بولر شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان پہلی ہی سیریز میں ناکام ہوگئے۔
میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا، بہت سی غلطیاں ہوئیں، خاص طور پر بالنگ توقعات کے مطابق نہ کرسکے۔ اس ٹیم میں صلاحیت ہے، وننگ کمبی نیشن تیارکرنے کے لیے کچھ وقت دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کےنتائج کو دیکھ کر تینوں میچز میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مشاورت سے کیا۔ اگر بولرز درست لائن و لینتھ پر بالنگ کرتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، کیوی ٹیم اپنی کنڈیشنز پر خطرناک حریف ہے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی20؛ پاکستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی
پٹائی کے باوجود شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر حارث رؤف کا دفاع کرتے نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے بولرز کو بھی رنز پڑے ہیں، میچ میں ایسا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: تین میچوں میں 3 نصف سینچریاں لیکن پاکستان ناکام! بابراعظم نے منفرد ریکارڈ بناڈالا
کپتان نے صائم ایوب اور اعظم خان پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نوجوان کے لیے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں پرفارمنس مشکل ہوتی ہے، دوںوں ہی بہت باصلاحیت ہیں، صائم ایوب مستقبل کا اسٹار ہے۔ ہمیں ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
میچ فنش نہ کرنے پر شاہین نے بابراعظم پر تنیقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے تینوں میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اگر انہیں ایک اینڈ سے سپورٹ ملتی تو وہ میچ ختم کرکے واپس آتے، بابر نے ثابت کیا ہے کہ انکی فارم بحال ہوچکی ہے۔