تیسرا ٹی20 انتظامیہ نے اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’’بگ شو‘‘ کا گانا بجاڈالا

بھاری جسمانی صحت کیوجہ سے کرکٹر متعدد بار ٹرولنگ کا سامنا کرچکے ہیں


ویب ڈیسک January 17, 2024
بھاری جسمانی صحت کیوجہ سے کرکٹر متعدد بار ٹرولنگ کا سامنا کرچکے ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اعظم خان کی بیٹنگ کے دوران میدان پر انٹری کے وقت انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجاڈالا۔

ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر ہمت ہار گئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

میچ کی دوسری اننگز کے دوران جب اعظم خان بیٹنگ کیلئے میدان پر آرہے تھے تو انتظامیہ نے بیک گراؤنڈ میوزک میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا چلادیا، جس پر کئی شائقین کرکٹ ناراض نظر آئے۔

مزید پڑھیں: تین میچوں میں 3 نصف سینچریاں لیکن پاکستان ناکام! بابراعظم نے منفرد ریکارڈ بناڈالا

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ مداح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملہ اُٹھانے پر زور دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اعظم خان بھاری جسمانی صحت کی وجہ سے متعدد بار ٹرول ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں