پاکستان مخالف فلم شوبز اسٹارز کی دیپیکا اور ہریتھک روشن پر کڑی تنقید
فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے
پاکستان کے خلاف بالی ووڈ فلم 'فائٹر' بنانے پر شوبز ستاروں نے بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار ہریتھک روشن پر سخت تنقید کی ہے۔
بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم 'فائٹر' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، تین منٹ سے زائد دورانیہ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے اور ساتھ ہی فلم میں حقائق کو توڑ موڑ کر دکھایا گیا ہے۔
فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
پاکستان کے خلاف بنائی گئی اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر پاکستانی عوام اور شوبز شخصیات غصے سے آگ بگولا ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی فلم انڈسٹری، ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ "یہ جان کر بہت دکھ اور افسوس ہوا کہ آج کے دور میں بھی ایسے فنکار موجود ہیں جو آگے بڑھ کر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دیتے ہیں"۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ "مجھے ان فنکاروں پر افسوس ہوتا ہے جو سنیما کا استعمال نفرت کو پھیلانے کے لیے کر رہے ہیں، یہ انتہائی ناگوار عمل ہے"۔
زارا نور عباس نے فلم 'فائٹر' کے ٹریلر کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ "میں پہلے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہی تھی لیکن اب نہیں"۔
اداکارہ نے بھارتی اداکاروں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "آؤ ذرا پاکستان پر قبضہ کرنے، چائے پلا پلا کر حساب لیں گے"۔
اداکارہ حرا خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پاکستانی چائے کا ذکر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ یہ تو ڈالنا ہی بھول گئے کہ 'ٹی از فینٹاسٹک'۔
اداکار اسد صدیقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسٹوری میں کہا کہ "وہی پرانی تاریخ، کیا آپ لوگ وہی جھوٹی بکواس اور نفرت کی سستی کہانی بیچتے ہوئے تھکتے نہیں؟ اب تو بڑے ہوجاؤ، دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے"۔
اسد صدیقی نے کہا کہ "آپ اپنی فلم کے ذریعے امن کو بھی فروغ دے سکتے تھے، کیا دنیا میں نفرت کم ہے جو آپ فلموں کو بھی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنے میں لگے ہیں"۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف انڈیا کی پروپیگنڈا وار فلم 'فائٹر' کا ٹریلر جاری
اُنہوں نے کہا کہ "نفرت کی بجائے پوری دنیا میں امن کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آپ اس فلم کے ذریعے کونسا جھوٹ سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟"
اداکار نے مزید کہا کہ "پوری دنیا پاکستان کی حقیقت جانتی ہے کہ جب آپ کا پائلٹ ہمارے ملک میں گُھسا تھا تو ہم نے اُسے عزت کے ساتھ چائے پلا کر چھوڑ دیا تھا"۔
واضح رہے کہ 'فائٹر' بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا ور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب 25 جنوری 2024 میں اسے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔