آذر بائیجان سے ایل این جی  کی درآمد کے معاملات طے

ایل این جی کا پہلا جہاز فروری 2024 میں پاکستان پہنچے گا


ویب ڈیسک January 17, 2024
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا معاہدہ دسمبر 2023 میں ہوا تھا:فوٹو:فائل

ایل این جی کی درآمد سے متعلق آذر بائیجان سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

ایل این جی کی درآمد کے لیے پی ایس او اور آذربائیجان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے تحت ایل این جی کا پہلا جہاز فروری 2024 میں پاکستان پہنچے گا۔

جولائی 2023 میں پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ اور آذربائیجان کی کمپنی سکار کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ آذربائیجان کی کمپنی مہینے میں ایل این جی کا ایک جہاز پاکستان بھیجے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی درآمد کے لیے دوسرا معاہدہ دسمبر 2023 میں ہوا تھا۔ ایل این جی کی درآمد سے توانائی کے بحران میں کمی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں