نواں کوٹ میں چیز لینے گئی کمسن بچی اغوا ملزم کی فوٹیج سامنے آگئی

بچی چیز لینے دکان گئی جہاں اسے نامعلوم ملزم اٹھا کر لے گیا، اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

ویڈیو سے حاصل کی گئیں تصاویر (فوٹو : پولیس)

نواں کوٹ میں دکان سے بسکٹ لینے کے لیے گئی پانچ سالہ بچی کو نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواں کوٹ میں پانچ سالہ بچی آرزو ساجد کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، بچی چیز لینے کے لیے دکان گئی جہاں اسے نامعلوم ملزم اٹھا کر لے گیا، بچی کو اغوا کر کے لے جانے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

[video width="600" height="354" mp4="https://www.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-17-at-12.47.44-pm-1705478558.mp4"][/video]


[video width="380" height="664" mp4="https://www.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-17-at-12.47.43-pm-1705478571.mp4"][/video]

ویڈیو میں ملزم کو بچی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، نواں کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی واضح فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی انویسٹی گیشن پولیس ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔



اہل خانہ نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
Load Next Story