تربت واقعے میں ہلاک مزید 6 افراد کی شناخت ہوگئی

2 سگے بھائی بھی شامل ہیں،میتیں پنجاب روانہ ،واقعے میں 18 افراد ہلاک کیے گئے تھے


ایکسپریس July 11, 2012
2 سگے بھائی بھی شامل ہیں،میتیں پنجاب روانہ ،واقعے میں 18 افراد ہلاک کیے گئے تھے

تربت واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے مزید 6 افراد کی شناخت ہوگئی جس کے بعد ان کی میتیں پنجاب کے مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق جمعہ 6 جولائی کو ایران جانے والی بس پر نامعلوم افراد نے تربت کے قریب فائرنگ کی جس سے 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے

مقتولین کی میتیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں جہاں اتوار کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد انھیں ایدھی سرد خانے میں امانتاً رکھ دیا گیا، گذشتہ روز مزید 6 افراد کی شناخت کرلی گئی، شناخت کیے جانے والوں میں عرفان ولد بشیر، بشیر ولد ارشد علی، عرفان ولد لیاقت علی اور الطاف ولد لیاقت علی شامل ہیں، عرفان اور الطاف سگے بھائی تھے، مذکورہ چاروں افراد کی میتیں سیالکوٹ روانہ کردی گئیں،

مزید 2 افراد کی شناخت بابر ولد اسلم اور نادر حسین ولد صدیق کے نام سے ہوئی جن کی میتیں بالترتیب کامونکی اور فیصل آباد ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے روانہ کردی گئیں، ایدھی سرد خانے کے عملے کے مطابق مختلف افراد میتیں دیکھ کر جارہے ہیں اور جو بھی شناخت ہوجاتی ہے بلامعاوضہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انھیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |