عالمی میڈیا نے مودی سرکار کے رام مندر پر سیاست چمکانے کا بھانڈا پھوڑ دیا

رواں ماہ وزیراعظم نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کا افتتاح کریں گے


ویب ڈیسک January 17, 2024
رواں ماہ وزیراعظم نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کا افتتاح کریں گے،(فوٹو: فائل)

معروف جریدے دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی آڑ میں مودی اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرنا چاہ رہے ہیں۔

دی گارڈین میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی رواں برس ہونے والے جنرل الیکشن میں کامیابی کے لیے بھارت کی 80 فیصد ہندو عوام کے مذہبی جذبات کا استعمال کر رہے ہیں۔

دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر دراصل 2014 میں مودی کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی مہم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی کی سیاسی چال کو بے نقاب کرتے ہوئے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

اسی طرح بھارت کے بڑے مندروں کے پنڈتوں اور مذہبی رہنماؤں نے بھی رام مندر کا افتتاح مودی کے ہاتھوں ہونے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا۔

دی گارڈین کے مطابق ہندو مذہبی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ رام مندر کا افتتاح کسی مذہبی پیشوا سے کرانا چاہیے تھا۔ سیاست دانوں کا اس خالص مذہبی تقریب سے کچھ لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کا افتتاح کریں گے اور اس تقریب کو انھوں نے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنادیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں