اسلام آباد گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ماں بیٹی جاں بحق

گھر والوں نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار آگاہ کیا، عینی شاہدین


ویب ڈیسک January 17, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ٹو میں گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق محلے میں گیس لیکیج بہت زیادہ تھی جس وجہ سے گھر کے اندر گیس لیکیج پھیل گئی جس سے زور دار دھماکا ہوا، گھر والوں نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے لیکیج کو چیک تک نہ کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے کی وجہ سے گھر میں موجود 6 سالہ بچی اور اس کی والدہ جاں بحق ہوگئیں جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ تھانہ آبپارہ کی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں