پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان کا 362 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسینز کی خریداری کی جائے گی


ویب ڈیسک January 17, 2024
گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسینز کی خریداری کی جائے گی

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، اس گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسینز کی خریداری کی جائے گی، جو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیلننجز کے باوجود رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں