کراچی ہڑتال ٹرک سمیت 2 بسیں نذر آتش دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نےٹائرجلائےاور رکاوٹیں کھڑی کردیں


ویب ڈیسک September 19, 2012
کراچی کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نےٹائرجلائےاور رکاوٹیں کھڑی کردیں ، فوٹو: پی پی آئی فائل

پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کے نتیجے میں3 افراد زخمی ، جبکہ اورنگی ٹاون اورقائد آباد میں ٹرک سمیت 2 بسیں نذر آتش۔

ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سےخوف وہراس پھیل گیا، نیشنل ہائی وے،ناظم آباد ، لی مارکیٹ ، لسبیلہ ، سولجر بازار،جمشید کوارٹر اورنیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نےٹائرجلائے اور رکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک معطل، بعدازاں پولیس کارروائی کے بعد ٹریفک بحال ہوگیا۔

ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا، جبکہ گلستان جوہر اورصفورا گوٹھ میں ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں