غزہ میں جنگ 2025 تک جاری رہ سکتی ہے نیتن یاہو

وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی سرحدہ پر یہودی آبادکاروں کی واپسی کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی


ویب ڈیسک January 17, 2024
وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی سرحدہ پر یہودی آبادکاروں کی واپسی کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی ، فوٹو: فائل

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ آئندہ برس تک جاری رہ سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے کمانڈ سینٹر میں جنگی کونسل کے کابینہ اراکین اور مقامی کونسلوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ جنگ حماس کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر امکان ظاہر کیا کہ حماس کے خاتمے کے ہدف کا حصول ممکنہ طور پر آئندہ برس 2025 تک حاصل کیا جاسکے گا اور تب تک جنگ جاری رہے گی۔

اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزارت دفاع کے غزہ کی سرحد کے قریب یہودی آباد کاروں کی 4/7 کلو میٹرتک خالی کیے گئےعلاقے میں دوبارہ واپسی کے پیش کردہ اس منصوبے سے اتفاق کیا۔

جس پر مقامی کونسلوں کے سربراہان نے نیتن یاہو کو بتایا کہ اب بھی غزہ سے مسلسل راکٹس داغے جارہے ہیں اس لیے زیادہ تر یہودی آبادکار ان علاقوں میں واپس جانے سے خوف زدہ ہیں۔

کونسل کے سربراہوں نے اس بنیاد پر وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ یہودی آبادکاروں کی واپسی کے عمل کو موسم گرما اور نئے تعلیمی سال کے آغاز تک ملتوی کردیا جائے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے مقامی کونسلوں کے اس مطالبے کو قبول کرلیا اور یہودی آبادکاروں کی واپسی اور بحالی کے لیے مالی امداد کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں