ڈیرہ بگٹی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا

حساس اداروں کی نشاندہی پر نالے سے بارودی سرنگ، ،5 پسٹل بمع راونڈز،5 کلو بارود اور ایک ایل ایم جی گن برآمد


ویب ڈیسک January 17, 2024
فوٹو: فائل

حساس ادارے کی نشاندہی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سیکیورٹی فورسز نے نالے میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر ایف سی اور پولیس نے پٹوخ روڈ پوہلی نالے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں بارودی سرنگ، ،5 پسٹل بمع راونڈز، 5 کلو ٹی این ٹی بارود اور ایک ایل ایم جی گن شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی بڑی وارادت کے لیے چھپایا گیا تھا مگر حساس اداروں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں