ہری پور میں نامعلوم افراد نے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کیا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

خاندان کے افراد اور بچوں کو ووٹرز کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ عمر ایوب

—فائل فوٹو

رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے افراد اور بچوں کو انتخابی مہم کے لیے ووٹرز کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ہری پور میں ایک ویگو ڈالے نے میرے 16 سالہ بیٹے کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، میرا بیٹا میری انتخابی مہم کے لیے جا رہا تھا، میرے 18 سالہ بھتیجے کا نامعلوم افراد کی جانب سے پیچھا کیا گیا جو اپنے والد اور میرے لیے مہم چلا رہے ہیں۔


عمرایوب نے کہا کہ یہ وہ حالات ہیں جن میں پی ٹی آئی کے کارکن اور امیدوار عام انتخابات 2024 کی مہم چلا رہے ہیں، ہم اپنے ووٹرز تک نہیں پہنچ سکتے، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں، توڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔


رہنما پی ٹی آئی کے مطابق ہمارے کاغذات نامزدگی چھین کر پھاڑ دیے جاتے ہیں اور اہل خانہ کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
Load Next Story