سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کا کرنل ’’حملے‘‘ میں ہلاک

ایران کے شورش شدہ جنوبی مشرق میں نامعلوم حملہ آوروں نے کرنل حسین علی کو گولی مار کر ہلاک کردیا، العربیہ نیوز

—فائل فوٹو

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے کرنل کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔


العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شورش شدہ جنوبی مشرق میں نامعلوم حملہ آوروں نے کرنل حسین علی جاویدانفر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے واقعے کو "دہشت گردانہ" حملہ قرار دیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Load Next Story