ساہیوال میں نامعلوم افراد نے ماں کو زہر دے کر تین بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

مرنے والوں میں دو بہنیں اور ڈھائی سالہ بھائی شامل، ماں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

فوٹو فائل

پنجاب کے شہر ساہیوال کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے تین بچوں کو گلا کاٹ کر قتل جبکہ ماں کو زہر پلادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں چودہ ایل میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہونے کے بعد ماں کو زہر پلایا جبکہ اُس کے تین بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کردیا۔


ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اُس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والے بچوں میں دو بہنیں 7 سالہ علیشا، پانچ سالہ سعدیہ اور ایک ڈھائی سالہ بھائی فرقان شامل ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کسووال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے تاہم قتل کی وجوہات کا ابتدائی تفتیش میں تعین نہیں ہوسکا۔
Load Next Story