جامشورو میں گھر کے باہر سے اغوا ہونے والے 6 سالہ بچے سے بدفعلی
پولیس نے بدفعلی کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا
January 18, 2024
سندھ کے ضلع جامشورو میں گھر کے باہر سے اغوا ہونے والے بچے کو پڑوسی نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے نور شاہ کالونی میں گھر سے چیز لینے کے لیے جانے والے بچے کو اوباش نوجوان نے گھر کے باہر سے اغوا کیا اور پھر اُسے اپنے گھر لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل ہونے پر اُس کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق ہوئی۔
بچے نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اُسے پڑوسی محب علی جتوئی نے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچے کے بیان کی روشنی اور اہل خانہ کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بچے کے ساتھ اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔