چنگ چی رکشوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ روٹ پرمٹ جاری ہوں گے

حکومت نے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن، کمرشل لائسنس اورفٹنس قواعد و ضوابط منظورکرلیے


Staff Reporter June 02, 2014
مرکزی شاہراہوں پرچنگ چی چلانا جرم ہوگا، حکومت ٹرانسپورٹ کابہتر انتظام نہ کرسکی، شہری۔ فوٹو: فائل

SARGODHA: سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں چنگ چی رکشوں کو باضابطہ (ریگولیٹ) کرنے کا فیصلہ کرلیا موٹر سائیکل رکشوں کو روٹ پرمٹ ملے گا۔

فٹنس اور کمرشل لائسنس کے بغیر مرکزی شاہراہوں پر چنگ چی رکشا چلانا جرم ہوگا، سندھ حکومت نے کراچی اور صوبے بھر کی سڑکوں پر بغیر ضابطے کے چلنے والے چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہریوں نے حکومتی فیصلے پر کہا ہے کہ حکومت شہریو ں کے لیے سستی اور معیاری سفری سہولتوں کا انتظام نہ کرسکی اور نااہلی چھپانے کیلیے خطرناک چنگ چی رکشوں کو ہی روٹ پرمٹ جاری کررہی ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت نے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن،کمرشل لائسنس اور فٹنس کیلیے قواعد منظور کرلیے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چنگ چی رکشوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، چنگ چی رکشوں کو روٹ پرمٹ جاری کیا جائے گا، کمرشل لائسنس کے بغیرچنگ چی رکشا چلانا خلاف قانون ہوگا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ موٹر سائیکل رکشوں کی کمرشل رجسٹریشن کرے گی جبکہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ فٹنس اور روٹ پرمٹ جاری کرے گا، شہر قائد میں ٹریفک مسائل اور پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کا مسئلہ دہائیوں پرانا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

چنگ چی رکشوں میں چوری کے اسپیئر پارٹس کے استعمال کی اطلاعات بھی تھیں لیکن اب وزیراعلی سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سمری منظور کرتے ہوئے چنگ چی رکشوں کو باضابطہ (ریگولیٹ) کرنے کی سمری منظور کرلی ہے، کراچی میں25 ہزار سے زائد چنگ چی رکشے مختلف روٹ پر چل رہے ہیں جبکہ صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد چنگ چی رکشوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں،چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن، فٹنس سے ٹرانسپورٹ اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو کروڑوں کی آمدنی متوقع ہے نئی پالیسی کے تحت مرکزی شاہراہوں پر چنگ چی رکشے چلانے پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |