بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز ’’ڈبل سپر اوور‘‘ مقابلے میں شکست دیدی

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل آخری مقابلے میں جیت درج کرکے بھارت نے افغان ٹیم کو 0-3 سے کلین سوئپ کیا

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل آخری مقابلے میں جیت درج کرکے بھارت نے افغان ٹیم کو 0-3 سے کلین سوئپ کیا (فوٹو: کرک انفو)ٌ

بھارت نے افغانستان کو 'ڈبل سپر اوور' میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تیسرے ٹی20 میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ روہت 69 گیندوں پر 121 اور رنکو سنگھ 39 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کے 212 رنز کے جواب میں افغانستان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ 'ڈراپ ان' پچ پر ہوگا


افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی اوورز میں گلبدین نائب کے 23 گیندوں پر 55 رنز کی بدولت افغان ٹیم میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم کامیابی سمیٹنے سے قاصر رہی۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے ایک اوور میں 16 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 16 رنز اسکور کیے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سابق بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد دوبارہ سپر اوور کروایا گیا، جس میں اس بار بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے۔

دوسرے سپر اوور میں 12 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان ٹیم صرف ایک ہی رنز بناسکی اور یوں بھارت نے افغانستان کو ڈبل سپر اوور کے بعد شکست دی۔
Load Next Story