ایران سے کشیدگی پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مغربی سمت سے پاکستان کی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت


ویب ڈیسک January 18, 2024
(فوٹو: فائل)

ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورت حال کے تناظر میں پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی شروع کردی۔ اس سلسلے میں مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن مرگ برسرمچار، متعدد دہشتگرد ہلاک

تازہ صورت حال کے پیش نظر مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مغرب سے پاکستان کی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت موصول ہوئی ہے۔

ائر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔ اس قبل پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کبھی نہیں ہوئی۔ تاحال پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے ۔ ائر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو تاحال ایران کے لیے فضائی حدود کی بندش کے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: امریکا کی پاکستان پر ایران کی جانب سے حملے کی مذمت

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی فی الحال کوئی ہدایت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں