مظفر گڑھ دلہا شادی کے پہلے ہی دن دلہن کو لے کر تھانے پہنچ گیا

نئے جوڑے نے اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز منفرد انداز سے کرتے ہوئے تھانے میں تصاویر بنوائیں

(فوٹو: اسکرین گریب)

شادی کے پہلے ہی روز دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر تھانے پہنچ گیا۔

تھانہ سٹی مظفر گڑھ کی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت بڑھتی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں ایک دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے پہلے ہی دن فوٹو شوٹ کے لیے لے کر تھانےپہنچ گیا۔


نئے جوڑے نے اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز منفرد انداز سے کرتے ہوئے تھانے میں تصاویر بنوائیں۔ اس حوالے سے دلہا عبدالصمد نے کہا کہ تھانہ سٹی کی عمارت اب شہر کی خوبصورت عمارت بن چکی ہے، جہاں میں نے اور میری دلہن نے اپنے خوبصورت لمحات کو تصاویر میں قید کیا۔



دلہا نے کہا کہ وہ تھانے میں فوٹو شوٹ کی اجازت دینے پر پولیس کے مشکور ہیں۔ اس دوران پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایسے تھانے بن جائیں گے، کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا۔ میں نے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اس تھانے کی نئی عمارت کو دیکھا تھا، جس کے بعد یہاں فوٹو شوٹ کا فیصلہ کیا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }