ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں مریم نواز

ایک تاریخ پاکستان کو سنوارنے کی ہے اور ایک تاریخ اجاڑنے کی، حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ایک تاریخ پاکستان کو سنوارنے کی ہے اور ایک تاریخ اجاڑنے کی، 28 مئی والوں ںے ملک بنایا اور 9 مئی والے ملک میں آگ لگانے والے ہیں۔

حافظ آباد میں (ن) لیگ کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، یہ دونوں کوئی معمولی واقعات نہیں ان کے پیچھے پوری داستان ہے۔


انہوں نے کہا کہ جس شخص نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا وہ آج یہاں بیٹھا ہے، 28 مئی والوں نے ملک سنوارا اور 9 مئی والوں نے ملک کو بگاڑا، ایک تاریخ پاکستان کو سنوارنے کی ہے اور ایک تاریخ اجاڑنے کی، 28 مئی والوں ںے ملک کو بنایا جب کہ 9 مئی والے ملک میں آگ لگانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پانچ ججز مجھے نہ ہٹاتے تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی والے چار سال رہنے کے باوجود ملک میں مہنگائی کو لانے کے ذمہ دار ہیں، جب کہ 28 مئی والوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں روزگار اور لیپ ٹاپ دیے، روٹی سستی کی اور سڑکوں کا جال بچھایا، حافظ آباد والے بتائیں وہ 8 فروری کو 28 مئی والوں کا ساتھ دیں گے یا نو مئی والوں کا ؟
Load Next Story