تیترکا غیرقانونی شکارکرنیوالے گروہ کی فائرنگ سے 2 وائلڈ لائف اہلکارزخمی

شکاری فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے


ویب ڈیسک January 18, 2024
—فوٹو:ایکسپریس نیوز

چکوال میں تیتر کاغیرقانونی شکار کرنیوالے گروہ کی فائرنگ سے 2 وائلڈلائف اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نیتجے میں ایک وائلڈلائف آفیسر اور ایک ہیڈ وائلڈلائف واچر زخمی ہوگیا جبکہ شکاری فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم واقعہ کی بابت تھانہ نیلہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع چکوال عدنان علی کی سربراہی میں ہیڈ وائلڈلائف واچر عبدالوہاب، حامد انیس اور ڈرائیور محمد جمیل نے معمول کے گشت کے دوران موضع لطیفال تحصیل و ضلع چکوال کے ایریامیں 12بور بندوقوں کیساتھ تیتر کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شکار پارٹی کاتعاقب کیا اور ان سے بندوقیں،کارتوس ، چاقو ، شکار شدہ جنگلی پرندے برآمد کرنے کی کوشش کی تو شکاریوں نے وائلڈلائف اسٹاف پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ وائلڈلائف واچر عبدالوہاب شدید زخمی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف عدنان علی کو ٹانگوں اور پیٹ پر گولی کے چھروں سے متعدد زخم آئے۔ زخمی ہیڈ وائلڈلائف واچر عبدالوہاب کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال چکوال میں داخل کروادیاگیا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں