کندھ کوٹ آئس فیکٹری میں دھماکا زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد افراد بیہوش
دھماکےکے بعد امونیا گیس علاقے میں پھیل گئی،بیہوش ہونیوالوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،ریسکیو ذرائع
آئس فیکٹری میں دھماکے کے بعد زہریلی گیس کے اخراج سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ میں عید گاہ محلے کے قریب واقع آئس فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے بعد فیکٹری سے زہریلی امونیا گیس کا اخراج ہونے لگا، زہریلی گیس علاقے میں پھیلنے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے بے ہوش ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔
زہریلی گیس کےا خراج کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق 7 سے زائد افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ مقامی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔