کوئی بھی ملک پاکستان کیطرف دیکھے گا تواسی طرح موثرجواب ملےگا آصف زرداری

پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب سو دفعہ پہلے سوچیں گے، شریک چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک January 18, 2024
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے ایران میں جوابی آپریشن کے تناظر میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح موثر جواب دیا جائے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب سو دفعہ پہلے سوچیں گے، ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کام کیا ہے۔

مزیدپڑھیں: پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن ، متعدد دہشتگرد ہلاک

 

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں