زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک January 18, 2024
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفےہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران کشیدگی؛ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں روپے ڈوب گئے

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تین مہینے بعد ڈالر کے ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے

اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 13 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں