
بیدیاں روڈ لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز گلوکار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال ہونے چاہیے-
انہوں نے بتایا کہ وہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کررہے ہیں اور وہ امریکہ، کینیڈا ، آسٹریلیا سمیت 20 کے قریب ممالک جائیں گے جبکہ وہ عالمی ٹور کا آغاز جنوبی افریقہ سے کریں گے۔
راحت فتح علی خان نے واضح کیا کہ ان کی سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے اور اب ان کی نئی مینجمینٹ این آر کے ہے اور شوز کے حوالے سے نئی مینجمنٹ سے رابطہ کیا جائے۔
گلوکار نے کہا کہ انہیں کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی بلکہ ان کا فن انہیں ہالی ووڈ اور بین الاقوامی یونیورسٹیز سمیت عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔