میں ٹیپ ریکارڈر ہوں ہرسیاسی پارٹی کے لئے گیت گاسکتا ہوں راحت فتح علی خان
فروری سے ورلڈ ٹور شروع کررہا ہوں جس میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت 20 ممالک میں جاؤں گا، پریس کانفرنس
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیپ ریکارڈر ہیں اور ہر سیاسی پارٹی کے لئے گیت گا سکتے ہیں۔
بیدیاں روڈ لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز گلوکار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال ہونے چاہیے-
انہوں نے بتایا کہ وہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کررہے ہیں اور وہ امریکہ، کینیڈا ، آسٹریلیا سمیت 20 کے قریب ممالک جائیں گے جبکہ وہ عالمی ٹور کا آغاز جنوبی افریقہ سے کریں گے۔
راحت فتح علی خان نے واضح کیا کہ ان کی سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے اور اب ان کی نئی مینجمینٹ این آر کے ہے اور شوز کے حوالے سے نئی مینجمنٹ سے رابطہ کیا جائے۔
گلوکار نے کہا کہ انہیں کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی بلکہ ان کا فن انہیں ہالی ووڈ اور بین الاقوامی یونیورسٹیز سمیت عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا ہے۔