کسٹم افسر کے خلاف اسپیڈ منی سے جائیدادیں گاڑی خریدنے کے الزام پر مقدمہ درج

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسمگلرز سے 5 کروڑ سے زائد کی اسپیڈ منی اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی


ویب ڈیسک January 18, 2024
ایف آئی اے کے انسداد منی لانڈرنگ سرکل نے ایف آئی آر درج کرائی۔ فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے کسٹم افسر کے خلاف اسپیڈ منی سے جائیدادیں اور گاڑی خریدنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں کہ کسٹمز اہلکاروں کا اربوں کی اسپیڈ منی کے عوض اسمگلنگ کی اجازت دینے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ انفورسمنٹ کے سینئر پریونٹیو سپرنٹڈنٹ نے جائیداد اور گاڑیاں اہلیہ، دیگر اہل خانہ اور اپنے نام پر خریدیں، جس کے لیے کروڑوں کی رقم اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے حاصل کی گئی۔

عہدیدار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ اسمگلرز سے 5 کروڑ سے زائد کی اسپیڈ منی اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی۔

ایف آئی اے کے انسداد منی لانڈرنگ سرکل کی جانب سے یہ ایف آئی آر اینٹی کرپشن سرکل کی پہلے سے درج ایف آئی آر کے تسلسل میں دائر کی گئی ہے، اسکینڈل میں اینٹی کرپشن سرکل نے کسٹمز کے اعلی ترین افسران سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز اہلکار کی اہلیہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ کے کردار کا تعین جاری تحقیقات میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں