جسٹس ر افتخار چوہدری نے تھنک ٹینک پر مشاورت مکمل کرلی

عیدالفطر کے بعد تھنک ٹینک اور اس کے ارکان کاباقاعدہ اعلان متوقع ہے


Online June 02, 2014
تھنک ٹینک حکومت کو امور خارجہ اور ملکی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سفارشات دے گا فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک بنانے کیلیے مشاورت مکمل کرلی۔

عیدالفطر کے بعد تھنک ٹینک اور اس کے ارکان کاباقاعدہ اعلان متوقع ہے ۔ تھنک ٹینک حکومت کو امور خارجہ اور ملکی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سفارشات دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس تھنک ٹینک کی تشکیل اور مشاورت کیلیے امریکا گئے تھے اور وہاں پر سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی جانب سے بنائے گئے تھنک ٹینک کے بنیادی خدوخال اور ان کی کارکردگی بارے آگاہی حاصل کی۔ انھیں بتایا گیا کہ عراق میں فوجی کارروائی بھی اسی تھنک ٹینک کی سفارشات کے بعد کی گئی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں