پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی

فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں کی تعداد 450 رہی، ذرائع سول ایوی ایشن


ویب ڈیسک January 19, 2024
تمام پروازوں کی ایس او پیز کے تحت مانیٹرنگ ہوتی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی:فوٹو:فائل

پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں میں 50 فیصد کمی آگئی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جمعرات کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 450 تک رہی۔ عام دنوں میں یومیہ 700 سے 750 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ایئرلائنز کوایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی ائیرلائنز سول ایوی ایشن کو ڈالر میں ادائیگی کرتی ہیں۔ پاکستانی حدود میں پروازوں کی اوور فلائنگ کم ہونے سے آمدنی پر منفی اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ایران سے کشیدگی؛ پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی

ایوی ایشن ذرائع کے مزید کہنا ہے کہ تمام پروازوں کی ایس او پیز کے تحت مانیٹرنگ ہوتی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی جانب سے آنے والے فضائی ٹریفک پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں