اندورن ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر اضافی فیس مقرر
ایئرلائنز مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی
اندورن ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر ایئرپورٹ چارجز کے نام فیس مقرر کر دی گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، ایئرلائنز مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔
ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں پر 100 روپے فیس وصول کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کا نیا ہدایت نامہ ایئرلائنز کو موصول ہوگیا ہے، مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز کے نام سے وصولی کا حکم نامہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔