چوتھا ٹی20 اوپنر ڈیون کانوے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

کیوی ٹیم نے اوپنر کو پلئنگ الیون میں شامل نہیں کیا


ویب ڈیسک January 19, 2024
کیوی ٹیم نے اوپنر کو پلئنگ الیون میں شامل نہیں کیا (فوٹو: فائل)

پاکستان کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ سے قبل کیوی اوپنر ڈیون کانوے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی اوپنر ڈیون کانوے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ سے قبل کوویڈ-19 کا شکار ہوئے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

کیوی بیٹر کے علاوہ بالنگ کوچ آندرے ایڈمز کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چوتھا ٹی20؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

قبل ازیں مچل سینٹنر پہلے ٹی20 میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بابر، رضوان کی جوڑی توڑ کر کیا فائدہ ہوا؟ رمیز راجا کی ٹیم مینجمنٹ پر تنقید

واضح رہے کہ ڈیون کانوے پاکستان کے خلاف سیریز کے ابتدائی تین میچز میں کوئی کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے محض 27 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کیخلاف سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی واضح برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں