ترک وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون پاک ایران صورتحال پر تبادلہ خیال
آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، پاکستان کشیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتا، جلیل عباس جیلانی
ترک وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو فون کیا، جس میں پاک ایران صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔