اداکار وجے دیورکونڈا کی رشمیکا مندانا سے منگنی کی تردید

میڈیا مجھے پکڑ کر میری شادی کروانے کے چکر میں ہے، وجے دیورکونڈا


ویب ڈیسک January 19, 2024
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے دو فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا : فوٹو : فائل

تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے دیورکونڈا نے اپنی اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا رواں سال فروری کے دوسرے ہفتے میں منگنی کریں گے اور کہا گیا تھا کہ یہ جوڑی بہت جلد اپنی منگنی کا اعلان کرے گی۔

اب حال ہی میں وجے دیورکونڈا نے بھارتی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے رشمیکا مندانا سے منگنی کی خبروں کی تردید کی۔

وجے دیورکونڈا نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "میں فروری میں منگنی یا شادی نہیں کر رہا ہوں لیکن مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میڈیا کو میری شادی کروانے کا بہت شوق ہے"۔

اداکار نے مزید کہا کہ "میں ہر سال اپنی شادی سے متعلق افواہیں سُنتا ہوں، میڈیا مجھے پکڑ کر میری شادی کروانے کے چکر میں ہے"۔

مزید پڑھیں: "رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کے بعد بہت روئی"، رشمیکا مندانا کا انکشاف

واضح رہے کہ وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا نے سال 2018 کی فلم 'گیتا گووندم' اور سال 2019 کی فلم 'ڈیئر کامریڈ' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ان فلموں میں ان دونوں کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا تھا، مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اصل زندگی میں بھی وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا کو میاں بیوی کے رشتے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں