مڈل اوورز میں وکٹیں کیوں نہیں مل رہیں رضوان نے لب کشائی کردی

بیچ میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وکٹ کیپر


ویب ڈیسک January 19, 2024
بیچ میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وکٹ کیپر (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے پر لب کشائی کردی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کے سوال پر کہا کہ شاہین نے پاور پلے کے دوران تین وکٹیں لیں لیکن دیگر بالرز کو ایک وکٹ بھی نہیں مل سکی جو سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کے بارے میں بالنگ کوچ عمر گُل آپکو زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں، بیچ میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین کی کپتانی میں کیویز کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست

 

وکٹ کیپر بیٹر نے بنگلہ دیش میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کی شکست کو جواز دیتے ہوئے کہا کہ روٹیشن پالیسی کے تحت کمبینشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آرہے جس کا دکھ ہے، مجھے بھی ہار پسند نہیں ہے لیکن ایشیائی کنڈیشنز میں کینگروز اور کیویز کو بھی شکست ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: چوتھا ٹی20؛ اوپنر ڈیون کانوے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

 

 

محمد رضوان نے کہا کہ افتخار احمد نے مجھے کہا کہ یہ پچ 150 رنز بنانے والی ہے یہاں زیادہ اسکور نہیں بنے گا، باقی عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں