کراچی پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کارنرمیٹنگ کے بعد فائرنگ سے دو افراد زخمی

آغا رفیع اللہ کارنر میٹنگ ختم کرکے جارہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پی پی امیدوار محفوظ رہے، ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک January 19, 2024
فوٹو: فائل

گلشن بونیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی کارنر میٹنگ کے بعد فائرنگ سے دو افراد زخمی، پی پی امیدوار محفوظ رہے۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کارنر میٹنگ ختم کرکے جارہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق امیدوار پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ محفوظ ہیں، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔