اسرائیلی بمباری کے دوران رفح کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی شادی

اسرائیلی حملے سے قبل جوڑے کی شادی طے تھی


ویب ڈیسک January 19, 2024
اسرائیلی حملے سے قبل جوڑے کی شادی طے تھی, فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کی بمباری کے دوران فلسطینی جوڑے نے سادگی کے ساتھ شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رفح کے پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی خاندان نے اپنے بچوں کی شادی کرادی جن کا بیاہ اسرائیل کے حملے سے قبل طے تھا لیکن بمباری میں گھر تباہ ہونے کے بعد سے یہ لوگ پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے تھے۔

والدین کا کہنا تھا کہ جنگ طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی تھی اس لیے ہم نے یہ درست جانا کہ اس سوگوار ماحول میں خوشی کے نغمے بکھیر دیں تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں اور دنیا جان لے کہ ہمارے حوصلے کتنے بلند ہیں۔

شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینیوں نے شرکت کی۔ نغمے گائے گئے اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

اس سے قبل بھی رفح کے ہی پناہ گزین کیمپ میں بھی روایتی انداز میں ایک جوڑے نے شادی کی تھی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں