سرگودھا قومی اسمبلی کے دو حلقوں کا الیکشن ملتوی
حلقے میں انتخاب امیدوار صادق علی کے وفات پاجانے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 اور این اے-83 سرگودھا کا الیکشن ایک امیدوار کی وفات پر ملتوی کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 اور این اے-83 میں الیکشن حلقوں کے امیدوار صادق علی کے وفات پا جانے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔
انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کر دیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے-83 اور 85 سرگودھا میں جنرل الیکشن روک دیا گیا اورالیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں الیکشن روکنے کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔
ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، جس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقے بھی شامل ہیں۔