قومی سلامتی کمیٹی کا عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا عزم

وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں کے فیصلے کی توثیق کردی


Amir Ilyas Rana January 19, 2024
فوٹو فائل

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات مقررہ وقت پر پُرامن ماحول میں کروانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی حمایت بھی کردی۔

پاک ایران کشیدگی اور ملکی صورت حال کے پیش نظر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام سروس چیفس اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایران کے ساتھ تعلقات اور حالیہ کشیدگی پر غور، ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے التوا کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر پُرامن ماحول میں کروائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ملکی خودمختاری کا تحفظ اور انٹیلی جنس آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

اس کے علاوہ نگران وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی اور ایران کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایران سے بہتر تعلقات رکھنے کا فیصلہ درست ہے مگر ملک کی سلامتی کے آگے کچھ نہیں ہے۔

کابینہ اجلاس میں شریک اراکین نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ کی جانب سے ایران سے سفیر واپس بلانا ٹھیک فیصلہ تھا، کابینہ نے ملک کی سیکیورٹی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایران سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں