ٹیلر سوئفٹ پر امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے کا الزام

گلوکارہ ہزاروں نوجوانوں کو ڈیموکریٹس کی طرف لے جارہی ہیں اور یہ پنٹاگان کا خفیہ اثاثہ ہیں، امریکی صحافی

فوٹو : انسٹاگرام

امریکا کی نامور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

ایک امریکی صحافی نے اپنے پروگرام میں گلوکارہ کے متعلق کہا کہ انہیں ڈیموکریٹس کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔


فاکس نیوز کے صحافی کا کہنا تھا کہ ٹیلر سوئفٹ ہزاروں نوجوانوں کے ووٹوں کو ڈیموکریٹس کی طرف لے جارہی ہیں اور یہ پنٹاگان کا خفیہ اثاثہ ہیں۔

دوسری طرف گلوکارہ کے ترجمان نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ صرف الیکشن کے دوران امریکی عوام کی آواز بلند کرنے میں مدد دینے کیلئے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں گلوکارہ نے کئی ریکارڈ قائم کیے، انہوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والا میوزک ٹور کیا جبکہ ٹائم میگزین نے گلوکارہ کو سال کی بہترین شخصیت بھی قرار دیا تھا۔
Load Next Story