سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا
سرفراز احمد اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ساتھ لندن منتقل ہوگئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دل برداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ ، دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
سرفراز نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اٹھائیں۔

واضح رہے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان 2006 میں پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ مزید برآں سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان لگاتار 11 ٹی 20 سیریز میں فاتح رہا تھا۔