شاہین آفریدی ایک بار پھر مواقعوں کے ضیاع پر مایوس
رضوان کے اچھے آغاز سے میچ کے درمیانی اوورز میں فائدہ نہیں اٹھاسکے، کپتان
شاہین شاہ آفریدی درمیانی اوورز میں بیٹرز کی کارکردگی پر پریشان ہیں،۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے ٹی20 میں محمد رضوان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 90رنز پر ناقابل شکست رہے مگر دیگر بیٹرز نے ان کا ساتھ نہ دیا، بابر اعظم، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان اور افتخار احمد ناکام رہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان نے اچھا آغاز فراہم کیا، بدقسمتی سے درمیانی اوورز میں اس کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین کی کپتانی میں کیویز کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 20 رنز کے سفر میں ہی نیوزی لینڈ کے ٹاپ 3پویلین واپس بھیج دیے تھے مگر بعد ازاں بولرز ڈیرل مچل اور گلین فلپس پر دباؤ برقرار نہیں رکھ سکے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمیشہ ہی آغاز میں وکٹیں اڑانے کی کوشش کرتا ہوں، اس بار کامیابی بھی ملی، میرے خیال میں ایک مناسب ہدف کا دفاع کررہے تھے مگر بعد میں وکٹیں حاصل نہیں کرپائے، اگر مواقع ضائع نہ کرتے تو میچ جیت سکتے تھے۔
نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ شاہین شاہ کو ابتدا میں جارحانہ بولنگ کا کریڈٹ دینا چاہیے مگر ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے ہدف کے کامیاب تعاقب میں اچھے گیم پلان کے ساتھ بیٹنگ کی، ہم جانتے تھے کہ نئی گیند سے مشکل ہوسکتی، ایسا ہوا بھی مگر دونوں بیٹرز نے حواس قابو میں رکھتے ہوئے فتح کا مشن آسانی سے مکمل کیا،مشکل صورتحال سے ابھر کر فتح پانے سے بطور ٹیم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔