شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی تقریب کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہوئی تھی

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی : فوٹو : انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔

شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔

قومی کرکٹر نے اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے الحمدللہ بھی لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت بھی لکھی۔

مختلف میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی تقریب کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔






View this post on Instagram



A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)






واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک نے اپنی سوشل بایو سے ثانیہ مرزا کا ذکر نکال دیا، طلاق کی افواہیں پھر گرم

دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں نے زور پکڑ لیا

دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔
Load Next Story